Home Urdu News عابد علی نے 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

عابد علی نے 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

194
0
SHARE

اوپنر کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری سکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 9ویں کھلاڑی

پاکستانی کرکٹر عابد علی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آمد کے ساتھ ہی اپنی دھاک بٹھا دی ہے اور ہر گزرتے دن کےساتھ وہ نت نئے ریکارڈز قائم کرتے جا رہے ہیں۔ون ڈے ڈیبیو کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کرنے کے بعد عابد علی نے ملنے والے مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سنچری سکور کی۔عابد علی نے سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں متعدد ریکارڈز کےساتھ ساتھ ایک 16 سال پرانا منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔عابد علی نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 109 اور دوسرے میچ میں 174 رنز سکور کیے، اس طرح انھیں کیریئر کے دونوں ابتدائی ٹیسٹ میچز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد اعزاز انگلش کرکٹر رچرڈ جانسن کے پاس تھا جو انھوں نے 2003 ءمیں قائم کیا تھا۔

عابد علی کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں۔321 رنز بنانےوالے اوپننگ بلے باز کو بہترین کھیل پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔یاد رہے کہ اوپننگ بلے باز عابد علی سری لنکا کےخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ٹیسٹ اور ون ڈے ڈیبیو پر سنچری بنانےوالے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے تھے۔ایک دہائی سے زائد ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگا کر صلاحیتوں کا لوہا منوانےوالے بلے بازکراچی ٹیسٹ میں سنچری کی بدولت ابتدائی 2 میچوں میں لگاتار دو سنچریاں بنانےوالے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے تھے،عابد علی نے اپنے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 321 رنز بناکر مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد کا دہائیوں پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا جنہوں نے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کی 3 اننگز میں 319 رنز بنائے تھے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here